اہم خبر: گاڑیوں کےقرضوں کےتمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

News-Outlook_urdu-version

ہفتہ 19جون کی چند اہم خبروں کا احوال۔

وزيراعظم عمران خان نے امريکا کو افغانستان ميں کارروائی کيلئے پاکستان میں فوجی اڈے دينے سے صاف انکار کرديا۔

ملک میں کرونا کيسز ميں نماياں کمی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 991 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق مثبت کیسز کی شرح 2.14 ریکارڈ کی گئی۔

کرونا کیسز میں کمی کے ساتھ ہی سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم نے نویں اوردسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔ نویں کے امتحانات 5 جولائی اور دسویں کےامتحانات 26 جولائی سے ہوں گے۔

بلوچستان کے ارکان اسمبلی نے مرکز کو بہت پيچھے چھوڑ ديا، بجٹ روکنے کيلئے اپوزيشن نے اسمبلی کے باہر دھرنا ديا۔ وزيراعلیٰ بلوچستان پر بوتل اور جوتے سے حملہ کیا گیا۔

کراچي کے علاقے جوہرآباد پولیس نے گھر میں بہو کا تشدد برداشت کرنے والی خاتون کو تلاش کرلیا۔ چند روز قبل ضعیف ساس پر بہو کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، ضعیف خاتون فیڈرل بی ایریا بلاک پندرہ کی رہائشی ہیں پوليس نے متاثرہ خاتون کا بيان ريکارڈ کرليا۔

خيبرپختونخوا حکومت نے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف 1 روپے کردی، تمام پیشوں پر پروفیشنل ٹیکسوں کو منسوخ کردیا گیا جبکہ پراپرٹی ٹیکس دینے والوں کيلئے ٹیکس شرح میں مزید کمی کردی۔  

پاکستان میں گاڑیوں کیلئے بینکوں سے قرض لینے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ صرف ایک ماہ ميں بینکوں نے 297 ارب روپے کے ریکارڈ قرضے جاری کيے۔ مئی 2020 کے مقابلے ميں 2021 میں کار لون میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے اہم میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دیدی۔ میچ میں شاہنواز دھانی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ خبریں