اہم خبر: 19سال سےزائد عمر کے افرادکی رجسٹریشن آج ہوگی

News-Outlook_urdu-version

جمعرات 27مئی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

ملک میں کرونا ویکسی نیشن کے لیے 19سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن آج سے شروع ہوگی۔

محکمہ صحت پنجاب نے آج سے تمام میڈیکل یونیورسٹیز اور نرسنگ کالجز کھولنے کا فیصلہ کرليا۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے طلبہ آسکیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کيس کی سماعت آج ہوگی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے عدم پیشی پر وفاقی سیکریٹری داخلہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے آئی جی اسلام آباد کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔

پاکستان اسٹیل کی زمین کی غيرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق کيس میں نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو آج نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کر رکھا ہے۔

شکارپور میں ڈاکوؤں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری سے قبل سندھ پوليس ميں بڑے پيمانے پر تبادلے کر ديے گئے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ رینج ناصر آفتاب اور ایس ایس پی شکارپور کا تبادلہ کر ديا گيا۔

پی پی کو پی ڈی ایم میں واپسی کیلئے ن لیگ کی مشروط پیشکش، گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنا ہوگا۔ اسلام آباد ميں ن ليگ کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کے لیے لاہور اور کراچی سے چارٹرڈ فلائٹس جمعرات کو يو اے ای روانہ ہوں گی، خصوصی پروازيں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ايک بجے روانہ ہوں گی۔ بھارت اور جنوبی افریقہ سے چارٹرڈ فلائٹ کی آج ابوظہبی آمد متوقع، شیڈول کا باضاطہ اعلان بھی آج ہوگا۔

متعلقہ خبریں