ذیل میں آج کی اہم خبروں کا خلاصہ دیا گیا ہے۔
این سی او سی نے اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل بروز پیر 17 مئی سے تمام مارکيٹس اور دکانيں کھل جائيں گی، جب کہ کاروبار رات 8 بجے تک ہو گا۔
ملک کے ديگر حصوں ميں آج بروز اتوار سے ٹرانسپورٹ بحال ہوگی۔ ریلوے 70 فیصد مسافروں کے ساتھ آپریشن برقرار رکھ سکے گی۔ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت۔ ایس او پیز جائزہ اجلاس 19 مئی کو دوبارہ طلب کيا گيا ہے۔
دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخاب میں راولپنڈی سے آزاد حیثیت میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے والے چوہدری نثار علی خان کی آئندہ اجلاس میں حلف برداری کا امکان
فلسطينيوں پر مسلسل چھٹے روز بھی اسرائيلی بمباری۔ غزہ ميں مزيد 10 فلسطينی شہيد۔ شہداء کی تعداد 140 ہوگئی۔ اسرائيل نے فضائی حملہ کر کے غزہ ميں الجزيرہ ٹی وی کا دفتر تباہ بھی کر ديا۔
بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ طوفان ميں تبديل۔ تھرپارکر۔ عمرکوٹ۔ بدین ۔ ٹھٹھہ میں ایمرجنسی نافد ۔ وزيراعليٰ کي وزراء کو مختلف اضلاع ميں پہنچنے کي ہدايت۔ افسران اورعملےکی چھٹیاں منسوخ۔ ساحلی اضلاع میں کنٹرول روم قائم
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ايل ميں ڈالنے کی سمری کابينہ کے پاس ہے۔ منگل تک فيصلہ ہو جائے گا۔
متعلقہ خبریں