ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافر سے 6 کلو 330گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ مذکورہ مسافر کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے مالاکنڈ سے۔

حکام کے مطابق مسافر میر سجاد پی آئی اے کی پرواز پی کے 9245 پر دمام جانا چاہتا تھا۔

ایئرپورٹ پر دوران اسکریننگ مسافر کے بیگ کی تہ میں آئس ہیروئین کی نشاندہی ہوئی۔ آئس ہیروئین کو ملزم نے انتہائی مہارت سے بیگ میں چھپا رکھا تھا۔

اے ایس ایف نے مزید قانونی کارروائی کے لیے ملزم کو منشیات سمیت انسداد منشیات فورس ( اے این ایف ) کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین

خانپور ڈیم میں کشتی الٹ گئی، استاد جاں بحق
بھارت کا یوم جمہوریہ، کشمیری کل یوم سیاہ منائیں گے
لاہورہائیکورٹ نےریور راوی پراجیکٹ غیرقانونی قراردیدیا
شرح سود9.75فیصدپربرقرار،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان