ایبٹ آباد:بارش سے شہریوں کے معمولات زندگی شدید متاثر

پانی گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

Your browser does not support the video tag.

ایبٹ آباد میں بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا تاہم نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں  داخل ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

پیر کوایبٹ آباد میں بارش سے شاہراہ ریشم پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ بارش سے شاہ زمان کالونی اور بلال ٹاؤن بھی کئی فٹ پانی میں ڈوب کیا۔ ان علاقوں سے کئی افراد کو ریسکیوکیا گیا اور پانی گھروں میں داخل ہونے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔

محکمہ جنگلی حیات کے ایس ڈی ایف او سردارنوازنےبتایا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کی فیزینٹری میں موجود قیمتی فیزنٹ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

شاہراہ ریشم پر بھی ایوب پل بارش کے پانی سے متاثر ہوا ہے اور ٹریفک کےلیے بند کردیا گیا ہے۔ کالومیرا پر نوشہرہ پل ندی دورڑ بھی پانی کےتیز بہاؤ بہہ گیا ہے۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس میں بھی پانی داخل ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 روز تک وقفے وقفے سے بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ خبریں