ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بکوٹ میں تشدد کا نشانہ بننے والا 17 سالہ اویس ظہور اسپتال میں دم توڑ گیا۔
چند روز قبل بکوٹ میں نماز تراویح کے دوران مسجد سے باہر بلا کر لڑکوں نے اویس ظہور کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، تشدد کے بعد ملزمان نوجوان کو زخمی حالت میں قبرستان میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
مقامی افراد نے زخمی نوجوان کو مظفرآباد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔
والد کا کہنا ہے مسجد سے باہر بلا کر میرے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پہلے بھی ان سے جھگڑا ہوا تھا۔
ڈی ایس پی گلیات جمیل قریشی کا کہنا ہے کہ تھانہ بکوٹ میں ملزمان کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نوجوان کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔
متعلقہ خبریں