
فائل فوٹو
ایبٹ آباد میں شیروان سوپ اسٹون کی کان میں دم گھٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق کان میں گیس بھر جانے کے باعث 4مزدور اندر پھنس گئے تھے۔
جبوڑی کے رہائشی جاں بحق مزدور کی شناخت رزاق ولد غلام حیدر کے نام سے ہوئی۔ حالت غیر ہونے والوں میں سے 2مزدورں کی شناخت لیاقت ولد مسکین اور طیب شاہ ولد غلام حسین کے نام سے ہوئی۔
متاثرہ مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں