ایبٹ آباد میں 9سالہ بچے کا قتل، ملزم گرفتار

Abbottabad

ایبٹ آباد کے علاقے ماڑی میں دوست سے کھیلنے کا سامان لینے جانے والے 9سالہ بچے کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ماڑی کا رہاشی 9 سالہ عدنان گھر سے دوست سے کھیلنے کا سامان لینے گیا لیکن واپس نہ آیا تو والدہ نے تلاش شروع کی۔

کچھ دیر بعد قریبی جنگل سے لاش ملی جس کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی جسے سر پر پتھر مار کر قتل کیا گیا تھا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں اسپتال لایا گیا۔

پولیس نے تھانہ ناڑہ میں مقدمہ درج کر لیا ہے جس کے مطابق بچہ والدہ کو کہہ کر گیا تھا کہ دوست کے پاس جا رہا ہوں اور وہ کھیلنے کے لیے کھلونے دے گا۔

ایڈیشنل ایس پی ملک اعجاز کے مطابق ملزم کو والدہ کے نامز کرنے پر گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں