ایبٹ آباد: وین کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق

Abbottabad accident

ایبٹ آباد کے علاقے باغ بانڈی کے قریب وین کے گہری کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اسٹیرنگ لاک ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میں 7افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رزاق نامی شخص کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کا تعلق بانڈی ناڑا گلی ایبٹ آباد سے ہے۔

ریسکیو عملہ کرین کی مدد سے وین کو نکلانے کی کوششیں کر رہا۔

متعلقہ خبریں