
فائل فوٹو
ایبٹ اباد تھانہ ڈونگا گلی کی حدود سمبر میں دو بچوں اور ان کی دادی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم معین اپنے پڑسیوں کے گھر داخل ہوا اور اس دوران برتن مانگا۔ گھر میں داخل ہوکر ملزم نے 60سالہ خاتون کو قتل کیا جس کے بعد تین اور پانچ سال کے دو بچوں کو بھی قتل کر دیا۔
ملزم نے بچوں کی والدہ پر بھی حملہ کیا تاہم وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئی اور زخمی حالت میں شور شرابا کیا جس پر اہلیان علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور مقامی پولیس کو اطلاع دی۔
ایس ڈی پی او گلیات جمیل الرحمن نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمی خاتون نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا کہ ملزم معین نے تینوں قتل کیے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور اس سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں