ایرانی ایٹمی انرجی کی عمارت پر حملہ ناکام

فائل فوٹو

ایرانی حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بدھ 23 جون کو ایران کی ایٹمی ایجنسی کی عمارت پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی حکام کی جانب سے حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن کی جانب سے کئی ایرانی ویب سائٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔

ایرانی کے سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق جوہری توانائی کی عمارت پر ڈرون سے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو ناکام ہوئی۔ حملے میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈرون کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

ایرانی ٹی وی کے مطابق حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تسنیم کے مطابق مذکورہ عمارت ایران کے شہر کاراج کے قریب واقع ہے، جو تہران سے 50 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

ایران اور امریکا کے مابین جہاں ایک جانب تناؤ کی کیفیت سامنے آرہی ہے، وہیں دونوں فریقین کے درمیان ویانا میں اٹیمی توانائی سے متعلق بات چیت بھی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں