وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کرونا نے بچاؤ والی ویکسین ایسٹرا زینیکا پر پابندی سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اس ٹیکے کا استعمال شروع ہوچکا ہے۔
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کا استعمال بے شمار ممالک میں ہورہا ہے جن میں آسٹریلیا، فرانس، جرمنی اور فن لینڈ جیسے ترقی یافتہ ممالک میں بھی شامل ہیں۔
ایسٹرازینیکا ویکسین کے سائیڈ ایفکٹ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کا اس کی شرح بہت کم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی تمام ویکسینز اس وائرس کے لگ جانے کی صورت میں اس کے شدید اثرات سے بچانے میں مدد دیتی ہیں۔
ویکسین لگانے کے بعد بلڈ کلاٹنگ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ یہ شرح انتہائی کم ہے اور 10 لاکھ میں سے صرف 4 افراد کے ساتھ ایسا معاملہ پیش آنے کا امکان ہوتا ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بلڈ کلاٹنگ کے خدشے کے پیش نظر ہم اس ویکسین کو 40 سال سے زائد عمر کے افراد کولگا رہے تاکہ اس انتہائی کم شرح والے خطرے کا بھی سامنا نہ ہو۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ حالات کو معمول پر لانے کے لیے ضروری ہے کہ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس وبا سے بچاؤ کی ویکسینز لگائی جائیں۔
متعلقہ خبریں