ایس اوپیز کیخلاف وزری پرکراچی میں 3افراد گرفتار،مقدمہ درج

پولیس نےساحل تین مقامات سےبندکردیا

کراچی میں کرونا وائرس کے باعث شہر میں سیاحتی مقامات پر جانے والوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث سیاحتی مقامات بند ہیں جبکہ پارکس اور ساحل بند کا رخ کرنے والے افراد پر پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

کئی شہریوں نے ہاکس بے کا رخ کیا تاہم پولیس کی جانب سے انہیں واپس لوٹا دیا گیا۔

پولیس کی جانب سے 16کلومیٹر تک پھیلے ہاکس بے کے ساحل کو 3مقامات سے بند کيا گيا ہے۔

پولیس انسپیکٹر کا کہنا ہے کہ ہمیں حکم ملاہےکسی کو جانےنہ دیا جائے، گرمی ہو یا سردی ہم اپنی ڈٰیوٹی کرتے ہیں، عوام کو صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ايس او پيز کیخلاف ورزی پر 3افراد گرفتارکرچکے ہيں جبکہ دفعہ 183کےتحت مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں