ایس اوپیز کی خلاف ورزی، اداکار جمی شیر گل گرفتار

بالی ووڈ اداکار جمی شیر گل کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک اسکول میں فلم کی شوٹنگ کی جا رہی تھی کہ پولیس نے شوٹنگ پر چھاپہ مارا اور موقع پر موجود افراد کو جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔

جرمانے کے باوجود فلم کی شوٹنگ نہ رکی اور نائٹ کرفیو میں بھی شوٹنگ کا عمل جاری رہا جس پر پولیس نے ایک اور چھاپہ مار کر اداکار جمی شیر گل سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فلم کے سیٹ پر 150 کے قریب افراد موجود تھے جنہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا۔ شوٹنگ میں کورونا ایس او پیز کی بھی خلاف ورزیاں کی گئیں جس پر 35 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں