ایشلی بارٹی ومبلڈن چیمپئن بن گئیں

آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی نے پہلی بار ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

لندن میں کھیلے گئے ومبلڈن اوپن ٹینس میں کامیابی کے ساتھ ہی ایشلی بارٹی نے دوسرا گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ 41 سال میں یہ ٹائٹل حاصل کرنیوالی پہلی آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔

فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلسکووا کو 3-6، 7-6 اور 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ نمبر ون ٹینس پلیئر ایشلی بارٹی نے سیمی فائنل میں سابق چیمپئن اینجلیک کربر کو شکست دی تھی۔

متعلقہ خبریں