ایف بی آرنے اسلام آباد سے بےنامی گاڑی قبضےمیں لی

FBR

فائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ايف بی آر) کے اینٹی بے نامی زون اسلام آباد نے بے نامی گاڑی پکڑ لی۔

ايف بی آر کے مطابق اسلام آباد کے ایف سیکٹر میں گھر پر چھاپہ مار کر گاڑی قبضے میں لی گئی، گاڑی بے نامی دار نے اپنے پاس رکھی تھی۔

گاڑی کو بحق سرکار ضبط کر لیا گیا جس کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ بے نامی گاڑی کے اصل بینیفشل مالک کا پتہ لگایا جائے گا۔

ايف بی آر نے واضح کيا ہے کہ غیر قانونی اثاثے رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

متعلقہ خبریں