قیمتوں میں اضافہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہوا
ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایک ہفتے میں گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں 50 فیصد اضافہ کر ديا۔
گزشتہ 2روز کے دوران قیمت میں 10روپے اضافے کے باعث گھریلو سلنڈر 10 جبکہ کمرشل سلنڈر 480 روپے مہنگا ہوگیا۔ ایک ہزار 200 روپے میں ملنے والا گھریلو سلنڈر ایک ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ امپورٹڈ ایل پی جی پر ٹیکسوں کی بھرمار کو قرار دیا ہے۔
عرفان کھوکھر کے مطابق زمینی راستے سے آنے والی ایل پی جی پہ جو ٹیکس لگایا جا رہا ہے اس سے 30 سے 40 روپے کلو قیمت بڑھے گی، یہ پورے پاکستان اور ایل پی جی صارفین کے ساتھ نا انصافی ہے لہٰذا فوری طور پر یہ ٹیکس واپس لیے جائیں۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت نے ٹیکسوں میں کمی نہ کی تو آئندہ دنوں میں گیس مزید مہنگی ہوگی۔
متعلقہ خبریں