ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا

پاکستانی ٹی وی ادکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی تاہم اداکارہ نے مستقبل کے حوالے سے بہت جلد آگاہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

ایمن سلیم نے اپنے انسٹاگرام کے پیغام میں کہا کہ وہ انڈسٹری سے بے حد محبت کرتی ہیں اور ہمیشہ اس سے جڑی رہیں گی۔

یاد رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں انہوں نے رواں برس ڈرامہ چپکے چپکے سے اداکاری کا آغاز کیا تھا ۔

متعلقہ خبریں