ایم کیوایم کا اسٹیٹس وہ نہیں رہا جوپہلے ہوا کرتاتھا،آغاسراج

یہ تاثرغلط ہے کہ کراچی کی نوکریاں باہر والوں کو دی جارہی ہیں

اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ یہ تاثرغلط ہے کہ کراچی کی نوکریاں باہر والوں کو دی جارہی ہیں۔

بدھ کو سندھ اسمبلی میں اسپيکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی میں کوئی بھی اندرونِ سندھ سے آکر نوکری کرسکتا ہے اور اس ہی طرح کراچی کے لوگ اندرون سندھ جاکر نوکریاں کرسکتے ہیں،اس حوالے سے ایم کیو ایم کا اعتراض غلط ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا اسٹیٹس وہ نہیں رہا ہے جو پہلے ہوا کرتا تھا

اس کےعلاوہ آغا سراج درانی کے خلاف کیس میں ميں اليکشن کميشن کا رکن بطور گواہ عدالت ميں پيش ہوا۔ الیکشن کمیشن کا  سال 2008 سے سال 2018 تک کا ریکارڈ جمع کروایا گیا۔

ملزم کے وکيل نے کہا کہ گواہ یہ دستاویزات عدالت میں پیش نہیں کرسکتے؟ کوئی متعلقہ افسر یہ دستاویزات جمع کرواتا تو بہتر ہوتا۔نيب پراسيکيوٹر نے کہا کہ دستاویزات جمع کروانے کے لئے متعلقہ افسر کا ہونا ضروری نہیں۔ وکیل صفائی کے اعتراض پرگواہ کا بیان موخرکرديا گيا۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر گواہ کے بیان سے متعلق  فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں