
ایم کیوایم کے رکن اسمبلی ساجد قریشی کی فوٹو
ایم کیو ایم کے سابق رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی کے قاتل کو سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے لیاری سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم عبیدالرحمان نے ایم کیو ایم کے ساجد قریشی سمیت 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم فرقہ وارانہ دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ ملزم جیل میں قید اور رہا ہونے والے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے۔
واضح رہے کہ 2013 میں نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر فائرنگ کرکے ساجد قریشی، انکے بیٹے اور ایک راہگیر کو قتل کر دیا تھا۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔