این اے249:ووٹوں کی دوبارہ گنتی 6مئی کوہوگی

فوٹو: آن لائن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کےلیے مسلم لیگ (ن) کی درخواست منظور کرلی۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے این اے249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرلی گئی۔

الیکشن کمیشن کےحکمنامے کےمطابق کراچی کےحلقہ این اے249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی 6مئی کو صبح 9 بجے ریٹرنگ آفیسر کے آفس میں شروع ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے این اے249 کے حوالے سےفیصلہ 2گھنٹے قبل محفوظ  کرلیا تھا، نون لیگ کے امیدواد مفتاح اسماعیل نے حلقے میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست دی تھی۔

این اے249 کاحتمی نتیجہ جاری کرنے سے روک دیا گیا

سلمان اکرم راجہ نے کہا تصدیق شدہ فارم 45اور 46 نہ ہونے سے پورا الیکشن مشکوک ہوگیا، الیکشن کمیشن خود چاہے تو دستیاب مواد پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے سکتا ہے۔

الیکشن کمیشن ممبر پنجاب الطاف قریشی نے کہا کہ بغیر کسی دراخوست دوبارہ پولنگ کا جائزہ نہیں لےسکتے۔ جس حد تک کیس ہے وہاں تک ہی محدود رہیں گے۔

این اے249: مصطفیٰ کمال نےدوبارہ پولنگ کی درخواست دیدی

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل میں کہا کہ پولنگ کے دوران مسلم لیگ نون لیگ نے کسی فورم پر کوئی شکایت نہیں کی۔ صرف یہ کہنا کافی نہیں کہ بے ضابطگیاں ہوئیں، نشاندہی کرنی ہوتی ہے کہ کہاں کیا بےضابطگی ہوئی ہے۔

این اے249: تمام جماعتیں دھاندلی کے الزامات لگارہی ہیں، وزیراعظم

وکیل پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ ریٹرننگ افسر دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کرنے کا پابند نہیں۔

قبل ازیں سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال نے بھی الیکشن کمیشن میں این اے249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دیدی ہے۔

این اے249 کے نتائج، تبدیلی لانےوالوں کیلئےخود بڑی تبدیلی

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن میں موقف اپنایا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے جبکہ حلقے کے کے 167 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے249 کا حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکتے ہوئے تمام امیدواروں کو نوٹس جاری کیے تھے۔

متعلقہ خبریں