این اے249 ضمنی انتخاب: شکست پر شہباز شریف کا ردعمل

Shehbaz

فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لیے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔

کراچی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی شکست کے بعد شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح مفتاح اسماعیل نے دن رات کام کیا اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

شہباز شريف نے امید ظاہر کی کہ پورا یقین ہے کہ الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔ مفتاح اسماعیل کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی اس کو پورے پاکستان نے دیکھا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جے يو آئی ف اور اے اين پی کی حمايت پر ان کا شکريہ ادا کرتے ہيں۔

این اے 249: پیپلزپارٹی نے سیٹ جیت لی

واضح رہے کہ 29اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل 16ہزار 156 ووٹ لر کے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل 15ہزار 473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہے۔

تحریک لبیک پاکستان کا امیدوار 11 ہزار 125 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ یی ایس پی چوتھے، ایم کیو ایم پاکستان پانچویں جبکہ حکومتی جماعت تحریک انصاف چھٹے نمبر پر رہی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے مستعفی ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں