این اے249: مصطفیٰ کمال نےدوبارہ پولنگ کی درخواست دیدی

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کراچی کے حلقہ این اے249 میں دوبارہ پولنگ کےلیے الیکشن کمیشن کو درخواست جمع کرادی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے الیکشن کمیشن کو لکھا کہ پولنگ والے روز 30سے ​​زائد پولنگ اسٹیشنوں پر ہمارے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 نہیں فراہم کیا گیا جبکہ 100سےزائد پولنگ اسٹیشنوں کا نتیجہ 7گھنٹے سےزائد موخر رکھا گیا۔

مصطفیٰ کمال نے پیپلزپارٹی پردھاندلی اور کارکنا پر حملے کا الزام بھی عائد کیا۔

این اے249:ووٹوں کی گنتی پرفیصلہ محفوظ

یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل نے الیکشن کمیشن میں موقف اپنایا تھا کہ پریذائیڈنگ افسران کی جانب سے فارم 45 پر دستخط نہیں کیے گئے تھے جبکہ حلقے کے کے 167پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط موجود نہیں تھے۔

متعلقہ خبریں