این سی اوسی نے کرونا پابندیوں میں مزیدنرمی کردی گئی

کرونا پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی۔ این سی او سی نے یکم جولائی سے ان ڈور ڈائننگ کی اجازت دیدی، کاروباری سرگرمیاں بھی رات 10 بجے تک جاری رکھی جاسکیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا کیسز میں کمی کے باعث پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی کے مطابق یکم جولائی سے ہوٹلوں، ریسٹورانٹ اور دیگر مقامات پر انڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی، 50 فیصد گنجائش کے ساتھ صرف وہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے جو ویکسین لگواچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کاروباری سرگرمیاں بھی رات 10 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دیدی، جو اس سے قبل رات 8 بجے تک تھی۔

مزید جانیے: کاروبار اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی شعبوں میں پابندیوں میں نرمی

این سی او کے نئے فیصلوں کا اطلاق یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا جبکہ 27 جولائی کو ہونیوالے اجلاس میں کرونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے کر آئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جولائی میں نویں سے 12 جماعت کے امتحانات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس بارکرونا وائرس کی وباء کے باعث بڑا عرصہ اسکول بند رہے اور آن لائن کلاسز ہوئیں، جس کے پیش نظر صرف لازمی مضامین کے پرچے ہی لئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں