ایک روزمیں کرونا وائرس سےپنجاب میں سب سےزیادہ اموات

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا ہے کہ 1 دن میں 34 افراد کرونا وائرس کے باعث  انتقال کرگئے۔ان میں سے 9مریضوں کا انتقال وینٹیلیٹر پر ہوا۔

پیر کواین سی او سی نے بتایا کہ  24 گھنٹوں میں 1 ہزار 19 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک میں مثبت کرونا کیسز کی شرح  2.59 فیصد ہے۔کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 15 اموات،خیبرپختونخوا میں 8 اموات اور سندھ میں 7 اموات ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔

کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 723 ہو گئی ہے۔این سی او سی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 214 ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کیرونا کے فعال کیسز کی تعداد41 ہزار 726 ہوگئی ہے۔صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 8 لاکھ 78 ہزار 740 ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 9 لاکھ 42 ہزار 189 ہوگئی ہے۔ اس وقت ملک کے 639 مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 926 مریض زیرعلاج ہیں۔

پشاور میں 21 فیصد، ملتان میں 45 فیصد، لاہور میں 23 فیصد،بہاولپور میں 26 فیصد وینٹیلیٹرز بھرچکے ہیں۔کراچی میں 26 فیصد، ایبٹ آباد 28 فیصد، ملتان میں 25 فیصد اور گلگت میں 27 فیصد آکسیجن بیڈز پر مریض موجود ہیں۔

متعلقہ خبریں