ایک سا وقت رہتا نہیں،حمزہ شہبازکا ڈائریکٹرایف آئی اےکوانتباہ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی لاہور ايف آئی اے ميں پيشی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

سماء کے نمائندہ خصوصی نعیم اشرف بٹ نے بتایا کہ ایف آئی اے میں ريکارڈ پيش کرنے کے بجائے حمزہ شہباز نے ڈائريکٹر ايف آئی اے کو انتباہ کیا اور کہا کہ ڈائريکٹر صاحب، آپ کو يہ بتادوں کہ خيال رکھيں کیوں کہ وقت ايک جيسا نہيں رہتا۔اس پر تفتيشی ٹيم نے حمزہ شہباز کو جواب ديا کہ اگر آپ نے ريکارڈ نہيں لانا تھا تو کل يا پھر کبھی آجاتے۔تفتيشی ٹيم نے ان کو یہ بھی کہا کہ اب بھی آپ کے پاس وقت ہے، تاريخ دئیے بغير ريکارڈ کی فراہمی آپ پر چھوڑتے ہيں۔

حمزہ شہباز نے تفتيشی ٹيم کو بتایا کہ  سی ای او ضرور تھا ليکن سياسی معاملات ديکھتا تھا اور اس بات کا علم نہیں یہ رقم کس طرح اکاؤنٹ میں آئی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس رقم کا ميرے پاس ريکارڈ نہيں ہے لیکن وکلاء سے مشورہ کروں گا۔حمزہ شہباز کو تفتیشی ٹیم نے کہا کہ جب ريکارڈ لے کر آنا ہو تو آنے سے پہلے مطلع کردیں اورچھٹی کےدن نہيں آئیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اس سے پہلے 3 سالوں سے نیب بھی اسی طرح کی انکوائری کررہا ہے۔ تفتيشي ٹيم نے کہا کہ يہ کيس مختلف ہے اور اس ميں تو 25 ارب روپے کی بڑی رقم ملازمين کےاکاؤنٹ ميں آگئی ہے۔

متعلقہ خبریں