کیا آپ کو معلوم ہے کہ فلم باجی راؤ مستانی کے لیے سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسند دیپکا پاڈوکون کے بجائے ایشوریہ رائے تھیں تاہم ایشوریہ رائے کچھ کاسٹنگ ایشوز کی وجہ سے کردار نہیں کر پائیں۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق سنجے لیلا بھنسالی اور ایشوریہ رائے ایک ساتھ ’ہم دل دے چکے صنم اور دیوداس جیسی سپرہٹ فلمیں دے چکے ہیں۔ انہوں نے فلم گزارش بھی کی جو ان کی پچھلی فلموں جتنی کامیاب نہ ہو سکی۔
مزید پڑھیں
آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ ایشوریہ رائے باجی راؤ مستانی اور پدماوتی کے لیے سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی پسند تھیں۔
تاہم بعدازاں ان دونوں فلموں میں دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ نے کام کیا اور باکس آفس پر یہ فلمیں ہٹ ہو گئی۔
ایشوریہ رائے نے ان فلموں کے حوالے سے ’سپاٹ بوائے‘ سے گفتگو بھی کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کردار نبھانے کے لیے تیار تھیں تو اس وقت ہدایت کار نے انہیں باجی راؤ اور خلجی کے کرداروں کے لیے پرفیکٹ نہیں پایا۔

پدماوتی اور باجی راؤ مستانی دونوں فلموں میں دیپکا پاڈوکون کے ساتھ رنویر سنگھ نے کیا (فوٹو: ٹوئٹر، رنویز سنگھ)
ایشوریہ رائے کا کہنا تھا کہ ’وہ چاہتے تھے کہ میں پدماوتی میں کام کروں، لیکن کاسٹنگ کے وقت وہ میرے لیے خلجی نہیں ڈھونڈ سکے، اس وجہ سے یہ نہیں ہو سکا۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بہرحال آخرکار آپ کو کاسٹنگ دیکھنا ہی ہوتی ہے، اگر کاسٹنگ نہیں ہوتی تو کبھی کبھی اکٹھے کام نہیں ہوتا۔ ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ اکٹھے کام کریں لیکن ایسا نہیں ہوا۔ ہم دونوں کو ایک ساتھ کام کرنا پسند ہے، دیکھتے ہیں ایسا کب ہوتا ہے۔‘

سنجے لیلا بھنسالی کی خواہش تھی کہ ان کی دونوں فلموں میں ایشوریہ رائے کام کریں (فوٹو: بالی وڈ ہنگامہ)