بارشوں سے ملک میں پانی کا بحران میں کم ہوگیا

Water Shortage

فوٹو: ٹوئٹر

مون سون کی بارشیں شروع ہوتے ہی ملک بھر میں پانی کا بحران کم ہونے لگا۔

ارسا کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے ملک میں پانی کا شارٹ فال 15فیصد سے کم ہو کر 5فیصد رہ گیا ہے اور آئندہ 10دن تک یہ قلت بھی ختم ہو جائے گی۔

حکام کے مطابق مون سون بارشوں سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ کر دو لاکھ کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

چشمہ بیراج سے پانی کا اخراج 10ہزار کیوسک بڑھا دیا گیا۔ چشمہ سے اخراج ایک لاکھ 60ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 70ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے۔

ارسا کے مطابق آٹھ سے دس دن تک سندھ کی نہروں میں پانی کی کمی ختم ہو جائے گی۔

متعلقہ خبریں