بارشوں کے باعث آبی ذخائر میں مسلسل اضافہ

Sindh Punjab Water dispute

فوٹو: ٹوئٹر

بارشوں اور گلیشیئرز کے پگھلنے کے باعث ملکی آبی ذخائر میں پانی کی آمد میں بدستور اضافہ ہورہا ہے، ڈیموں میں آج پانی کا مجموعی ذخیرہ 34 لاکھ 31 ہزار ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

ترجمان ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 7 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 45 ہزار کیوسک تھا، منگلا میں پانی کی آمد 62 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 15 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی کے مطابق چشمہ میں پانی کی آمد 2 لاکھ ایک ہزار 400 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 93 ہزار کیوسک رہا۔

اسی طرح ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 94 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 30 ہزار19 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں آج پانی کا ذخیرہ 16 لاکھ  92 ہزار ایکڑ فٹ، منگلا میں 16 لاکھ  ایکڑ فٹ اور چشمہ میں ایک لاکھ 39 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

واضح رہے کہ پانی کی کمی کے باعث پنجاب اور سندھ کو ان کے کوٹے سے کم پانی مل رہا تھا، جس پر صوبوں کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا تھا۔

متعلقہ خبریں