بارش کےباعث اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت پھر ٹپک پڑی

پانی سے کمپیوٹرز اور دیگر آلات بھی جل گئے

Your browser does not support the video tag.

اسلام آباد کے نیو ایئرپورٹ کی چھت گزشتہ رات ہونے والی بارش کے بعد پھر ٹپک پڑی جس کے باعث چھت پر لگی سیلنگ گر گئی۔

امیگریشن سمیت متعدد کاؤنٹرز کی چھتوں سے پانی اندر آیا جبکہ ایئرپورٹ پر نصب کمپیوٹرز اور دیگر آلات بھی جل گئے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کا لاؤنج پانی سے بھرگیا

ایئرپورٹ حکام کے مطابق بحالی کا کام جاری ہے جوکہ جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ايئرپورٹ کی چھت ٹپکنے کے واقعات سامنے آچکے ہيں۔

اسلام آباد کے نئے ایئرپورٹ کا افتتاح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں کیا تھا جبکہ اگست 2020ء میں بارش کی وجہ سے ايئر پورٹ کی سيلنگ گرگئی تھی اور پانی لاؤنج ميں اکٹھا ہوگيا تھا۔

متعلقہ خبریں