بالی ووڈ اداکار یونیورسٹی میں کیسے اسٹوڈنٹ تھے؟

بھارتی اداکار ایوشمان کھرانا نے بتایا ہے کہ وہ بہت زمانہ طالب علمی میں بہت شرمیلے تھے ۔

بھارتی اداکار ایوشمان کھرانا نے اپنی یونیورسٹی کے دنوں کی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جب وہ 2006 میں پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم تھے۔

انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ بات ہے پنجاب یونیورسٹی کے ہٹ نمبر 14 کی، مسکان ہے بے فکر روزمرہ روٹین کی۔ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پرانی بلڈنگ کے پیچھے، سموسہ اور چائے، یونیورسٹی کا موسٹ فیمس گائے پھر بھی کافی شائے۔

ایوشمان نے 2012 میں فلم وکی ڈونر سے بالی وڈ نگری میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے بدھائی ہو، ڈریم گرل، بلا، آرٹیکل 15، دم لگا کے ہئیشا اور بریلے کی برفی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں