بجلی کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف پنجاب اسمبلی ميں قرارداد جمع

Punjab Assembly

فوٹو: آن لائن

ملک میں بجلی کی قيمتوں ميں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی ميں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

قرارداد کے متن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپیہ 36 پیسے اضافہ کر دیا گیا جبکہ ایوان بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔

متن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے نےعوام کا بھرکس نکال دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نیپرا نے تقسیم کار کمپنیوں کے لیے بجلی کی قیمت فی یونٹ قیمت میں 83 پیسے اضافے کی منظوری دی ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی جس پر نیپرا نے موقف اپنایا تھا کہ قیمت میں اضافہ اکتوبر اور نومبر کے فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا گیا۔