
فائل فوٹو
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شدت اختیار کرنے لگا ہے اور 16 سے 20 مئی تک پاکستان کی ساحلی پٹی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ توکتائی طوفان اگلے 12 سے 14 گھنٹوں میں شدت اختیار کرجائے گا۔سمندری طوفان 18 مئی تک بھارتی گجرات میں داخل ہوگا۔
اس طوفان کے زیراثربلوچستان کے ساحلی علاقوں سمیت ٹھٹہ،بدین،تھرپارکر،میرپورخاص،عمر کوٹ اور سانگھڑ میں طوفانی بارشیں اورتیز ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ 18سے 20 مئی کے درمیان کراچی،حیدرآباد،لاڑکانہ،سکھر،شہیدبینظیرآباد میں طوفانی بارشوں کیساتھ تیز ہوائیں چلیں گی۔
ماہی گیروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ 16 مئی سے 20 مئی تک کھلے سمندر میں کسی صورت بھی داخل نہ ہوں۔
متعلقہ خبریں