برازیل، ارجنٹینا کوپا امریکا کےفائنل میں ٹکرائیں گے

فوٹو: ٹوئٹر

ارجنٹینا اور برازیل نے کوپا امریکا 2021 کے فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن برازیل نے میزبان ٹیم پیرو کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ دسرے سیمی فائنل میں ارجنٹینا نے ایکواڈور کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

برازیل کے پیلے، ارجنٹائن کے ڈیاگو میراڈونا کی طرح نیمار اور میسی اب تک اپنی ٹیم کےلیے کوپا امریکا نہیں جیت سکے ہیں۔

ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی اب تک فائنل جیتنے میں ناکام رہے ہیں،2007، 2015 اور 2016 میں ارجنٹینا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے جبکہ 2014 کے ورلڈکپ میں جرمنی کے ہاتھوں 0-1 گول سے شکست کھائی تھی۔

انگلینڈ یوروکپ کےفائنل میں اٹلی کےمدمقابل آئےگا

فیفا ایونٹس میں اب تک دونوں ٹیمیں 105 بار مدمقابل آئیں ہیں لیکن بہت معمولی مارجن سے برازیل کو ارجنٹینا پر سبقت حاصل ہے۔ برازیل نے 41 جبکہ ارجنٹینا 38 میچز میں کامیاب ہوا ہے۔ اسی طرح دونوں کے مابین 26 میچز ڈرا ہوئے ہیں۔

ان مقابلوں میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کےگول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن یہاں بھی برازیل کو صرف 3 گول کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیمیں 163 اور 160 گول اسکور کرسکی ہیں۔

اٹلی یوروکپ کے فائنل میں پہنچ گیا

دونوں ٹیموں درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق ایوار کی الصبح 5 بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں