برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن میں چھپ کر شادی کرلی ہے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بورس جانسن نے چھپ چھپا کر اپنی دوست کیری سائمنڈ سے شادی کی ہے۔
طانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بورس جانسن اور کیری سائمنڈ کی شادی ویسٹ منسٹر کے کیتھیڈرل میں ہوئی۔ جس میں صرف 30 افراد نے شرکت کی۔
رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تاریخی عمارت سیاحوں سے یہ کہہ کر خالی کرائی گئی کہ لاک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک سو نناوے برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برطانوی لیڈر نے وزارت عظمیٰ کے دور میں شادی کی ہو۔ اس سے سال سال 1822 میں لارڈ لیور پول نے وزارت عظمیٰ کے دوران شادی کی تھی۔
Congratulations @BorisJohnson and @carriesymonds on your marriage today 👨👩👧
— Therese Coffey #HandsFaceSpaceFRESHAIR (@theresecoffey) May 29, 2021
Huge congratulations to @BorisJohnson & @carriesymonds on your wedding today 🎉❤️🥂
— Arlene Foster #WeWillMeetAgain (@ArleneFosterUK) May 29, 2021
شادی کی خبروں پر برطانوی وزیراعظم کے دفتر سے کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ دی سن کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کے سینیر حکام بھی اس شادی سے متعلق لاعلم تھے۔ شادی کی تصدیق سامنے نہ آنے کے باوجود مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے نئے جوڑے کو شادی کی مبارک باد دی گئی۔
قبل ازیں گزشتہ سال فروری میں 56 سالہ جانسن اور 33 سالہ کیری نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ یہ کیری کی پہلی اور برطانوی وزیراعظم کی تیسری شادی ہے۔ بورس جانسن کے دیگر 2 اہلیہ سے 5 بچے ہیں۔
متعلقہ خبریں