برفباری سے بند شاہراہ کاغان ٹریفک کیلئے کھول دی گئی

پندرہ کلومیٹر طویل سڑک سے گلیشیئرز ہٹا دیے گئے

برفباری کے باعث ساڑھے 5 ماہ سے بند شاہراہ ناران کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، شاہراہ 15 نومبر 2020ء سے بند تھی۔

نیشل ہائیوے اتھارٹی نے بھاری مشینری استعمال کرکے 15 کلومیٹر طویل سڑک سے ایک ماہ کے دوران تمام رکاوٹیں دور کردی ہیں اور شاہراہ پر موجود چھوٹے بڑے 8 گلیشیئرز کو کاٹ کر راستہ بنایا دیا گیا ہے۔

راستہ کھلنے کے بعد نقل مکانی کر جانے والے مقامی خاندانوں کی واپسی بھی شروع ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹر کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر وادیٔ کاغان میں بھی 16 مئی تک سیاحت پر پابندی عائد ہے۔

متعلقہ خبریں