بشریٰ انصاری اور اذان سمیع کا وائرل ڈانس دیکھیں

 

سوشل میڈیا پر معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بھارتی گانے پر اذان سمیع خان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو معروف ڈائریکٹر سلطانہ صدیقی کے پوتے شاہ میر شنید کے مہندی کی تقریب کی ہے جس میں فلم انڈسٹری کے نامور شخصیات نے شرکت کی ۔

اسی موقع پر گلوکار اذان سمیع خان اور بشریٰ انصاری نے بھارتی فلم کے گانے پر ڈانس کیا جسے سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عدنان سمیع کالے رنگ کے لباس جبکہ بشریٰ انصاری سفید لباس میں ملبوس ہیں اور وہ دونوں اپنی پرفارمنس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ۔

تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر صنم جنگ، کبریٰ خان، سجل علی اور ماہرہ خان سمیت متعدد فنکاروں کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں