بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد انتقال کرگئیں

گزشتہ ایک ماہ سے کرونا کا مقابلہ کرنے والی پاکستان کی نامور اداکارہ سنبل شاہد انتقال کر گئیں۔

بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کرونا کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کو 22 اپریل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔

سنبل شاہد کو ایک ماہ پہلے کورونا ہوا تھا اور بشریٰ انصاری نے عوام سے اپنی بہن کی صحتیابی کے لیے کئی بار دعاوں کی درخواست بھی کی تھی۔

سنبل شاہد کی بھتیجی زارا نور عباس کے شوہر اسد صدیقی نے بھی نے ان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے زریعے دی ۔

سنبل شاہد نے پی ٹی وی اور دیگر چینلز کے بے شمار ڈراموں میں کام کیا۔

سنبل شاہد نے ملکہ عالیہ، تاکے کی آئے گی بارات، عشقہ وے اور نند سمیت کئی ڈراموں میں یادگار کردار نبھائے۔

ڈیڑھ سال قبل سنبل شاہد کے صاحبزادے چترال میں پیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہو گئے تھے۔

شوبز سے وابستہ حلقوں نے سنبل شاہد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں