بشری انصاری کی بہن کےبعد والدہ کی طبیعت بھی ناساز

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی بہن سنبل شاہد کے بعد ان کی والدہ کی طبعیت بھی ناساز ہوگئی ۔

بشریٰ انصاری نے سنبل شاہد اور اپنی والدہ کی ایک اور تصویر شیئر کی اور لکھا میری بہن اور والدہ محمودہ بشیر دونوں بیمار ہیں، ان دونوں کو اس حالت میں دیکھنا بہت مشکل ہے۔ اللہ رحم۔

بشریٰ انصاری کی بہن اداکارہ سنبل شاہد گزشتہ کئی روز سے کرونا میں مبتلا ہیں اور وینٹی لیٹر پر ہیں۔

انہوں نے اپنی بہن کی صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

واضح رہے کہ سنبل شاہد بھی اداکارہ ہیں اور کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

متعلقہ خبریں