بلاول کی شہباز شریف پر تنقید بچکانہ اور غیر سنجیدہ سوچ ہے،احسن اقبال

پی ڈی ایم کی تحریک میں پیپلز پارٹی کو کوئی دعوت نہیں دی جائے گی

احسن اقبال نے بلاول بھٹو کی اپوزیشن لیڈر پر تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ان کی بچگانہ اورغیر سنجیدہ سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔

بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتےہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ شہبازشریف کے لیے بلاول بھٹو کے بیان کو انتہائی بچگانہ نظر سے دیکھتے ہیں۔ شہباز شریف کے کزن کا انتقال ہوا ہے اوروہ اس لئےلاہور واپس چلے گئے۔ بلاول کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کےلیے یہ انتہائی غیرسنجیدہ بات ہے لیکن بلاول عمر کے لحاظ سے یہ بات کرسکتے ہیں البتہ بلاول کو ایسی بات کرنے سے پہلےاپنے پارٹی عہدہ کا خیال رکھنا چاہیے۔

انھوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم 4 جولائی کو سوات سے ایک بار پھر حکومت کے خلاف مہم چلانے جارہی ہےلیکن 4 جولائی کو پی ڈی ایم کی تحریک میں پیپلز پارٹی کو کوئی دعوت نہیں دی جائے گی اور وہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا اور وہ ہم نے بھرپور ڈالا ہے۔ مسلم لیگ نون کو فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ دینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔مسلم لیگ نون کے لیے حکومت ہر طرح کی سختی کررہی ہے۔حکومت اپنی صلاحیت کے لحاظ سے نالائق، نااہل اور ناکام حکومت ہے۔قومی اسمبلی میں حکمران اتحاد کی نشستیں زیادہ ہیں اور فلور کراسنگ لاء کی وجہ اپوزیشن کے 100 فیصد ووٹ بھی حکومت کو بجٹ منظور کروانے سے روک نہیں سکتے تھے۔ بجٹ کی خامیوں کو تلاش کرنا اپوزیشن کا کام تھا۔

متعلقہ خبریں