بلوچستان: اربوں روپےکا فراڈ کرنےوالی نجی کمپنی کا ڈائریکٹر گرفتار

NAB Balochistan

فوٹو: نیب بلوچستان فیس بک

نیب بلوچستان نے شہریوں سے اربوں روپے کا فراڈ کرنے والی نجی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نیب بلوچستان کے مطابق جعلی کمپنی کے ڈائریکٹر سید میر کو کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سینکڑوں لوگوں کو منافع کا جھانسہ دیکر کروڑوں روپے لوٹ چکا اور روپوش تھا۔

ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

فراڈ کیس میں پہلے ہی چار ملزمان گرفتار ہیں جبکہ مرکزی ملزم کاشف قمر کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مرکزی ملزم کاشف قمر سمیت 25 ملزمان کے خلاف تقریبا 7ارب روپے فراڈ کا ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر ہے۔