بلوچستان اسمبلی کے باہر ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا عمارت پر پتھراؤ

داخلی اور خارجی راستے پر دھرنا، پولیس سے تصادم

بلوچستان اسمبلی کے داخلی اور خارجی گیٹ پر اپوزیشن اراکین نے دھرنا دیدیا، مظاہرین نے حکومتی ارکان کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا، پولیس کے ساتھ تصادم بھی ہوا۔

بلوچستان اسمبلی کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، اپوزیشن نے بجٹ میں نظر انداز کئے جانے پر حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا، اراکین صوبائی اسمبلی کے داخلی اور خارجی راستے پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، حکومتی اراکین کو بھی اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اس موقع پر پولیس اور اپوزیشن ارکان میں شدید دھکم پیل ہوئی، اپوزیشن اراکین کے پتھراؤ سے اسمبلی ہال کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

اپوزیشن ارکان کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کو بجٹ پیش نہیں کرنے دیں گے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن مذاکرات کیلئے تیار نہیں، ذاتی مفادات اور ذاتی اسکیمیں اب ممکن نہیں۔

متعلقہ خبریں