
فائل فوٹو
بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ میں نظر انداز کیے جانے کا الزام لگا کر قومی شاہراہیں بند کر دیں۔
دھرنوں کے باعث قومی شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگئی جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ شہریوں اور ٹرانسپورٹر پریشان رہے۔
اپوزیشن رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو سخت احتجاج کریں گے۔
بلوچستان: بجٹ اجلاس 18جون کو طلب
واضح رہے کہ بلوچستان حکومت نے بجٹ اجلاس جمعہ 18 جون کو شام 4بجے طلب کر رکھا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی آئندہ مالی سال کا 5 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔
اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کا الزام لگا کر اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا تھا جبکہ اراکین حزب اختلاف نے 17جون کو قومی شاہراہیں بند اور 18 جون کو صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں