بلوچستان: بارودی سرنگ دھماکےمیں ایک ایف سی اہلکار شہید

فوٹو: ٹوئٹر

بلوچستان کے ضلع ہوشاب میں بارودی سرنگ کا دھماکے کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق بلوچستان کے ضلع ضلع ہوشاب کےعلاقے شپک میں ایم ایٹ پر دہشتگردوں نے باردوی سرنگ کے ذریعے واٹر ٹینکر کو نشانہ بنایا، دھماکے میں ایف سی کا جوان شہید ہوگیا۔

شہید ایف سی اہلکار کفایت اللہ کا تعلق سبی سے ہے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق دشمن ایجنسیز کے ایماء پر ایسے بزدلانہ حملے ہمارےعزائم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ بلوچستان کےامن اور خوشحالی کو سبوتاژ نہیں ہونےدیں گے۔ سیکیورٹی فورسز نے جانوں کا نذرانہ دے کر ناپاک عزائم ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے مارگٹ سے 6 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ اغواء کاروں نے 3 مزدور چھوڑ دیے تھے تاہم تین مزدور اب بھی لاپتا ہیں۔

متعلقہ خبریں

بلوچستان، بارودی سرنگ دھماکا، ایف سی اہلکار،آئی ایس پی آر