بلوچستان: بجٹ اجلاس 18جون کو طلب

بلوچستان حکومت نے بجٹ اجلاس 18جون کو طلب کرلیا جبکہ بجٹ کی غیرمنصفانہ تقسیم کا الزام لگاتے ہوئے اپوزیشن نے شاہراہیں بند اور اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا۔

بلوچستان کا مالی سال 22-2021 کےلیے بجٹ 18 جون کو پیش کیا جائے گا، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے اجلاس 4 بجے طلب کرلیا ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی آئندہ مالی سال کا 5 کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کریں گے۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بجٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کا الزام لگا کر اسمبلی کے باہر دھرنا دے رکھا ہے جبکہ اراکین حزب اختلاف نے 17جون کو قومی شاہراہیں بند جبکہ 18 جون کو صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کیا ہے۔

بلوچستان کابجٹ 18جون کو پیش کیا جائے گا

اپوزیشن لیڈر ملک سکندر اور ملک نصیر شاہوانی نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ مطالبات نہ مانےگئے تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے اعلان کررکھا ہے کہ 18جون کو 5کھرب سے زائد کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں