بلوچستان حکومت کا 9مئی کو یوم توبہ منانے کا اعلان

mosque masjid prayers

فوٹو: اآن لائن

بلوچستان حکومت نے 9 مئی بروز اتوار کو صوبے میں یوم توبہ منانے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ مذہبی امور حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق علماء اور مشائخ کے اجلاس کی روشنی میں 27رمضان المبارک 9 مئی 2021ء کو یوم توبہ واستغفار قرار دیا گیا ہے۔

اس موقع پر کوویڈ 19 وبائی صورتحال سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 108 افراد انتقال کر گئے جن میں سے 37 مریضوں کا انتقال وینٹی لیٹر پر ہوا۔

اسکے علاوہ 4 ہزار 198 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.03 فیصد ہے۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 68 اموات،خیبرپختونخوا میں 31 اموات ہوئیں۔ سندھ 4 ، اسلام آباد 1، بلوچستان 1، آزاد کشمیر میں 3 اموات ہوئیں۔ کرونا سے مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 537 ہوگئی ہے۔