بلوچستان کے ضلع خضدار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق ہفتے کے روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے تھے، جن کی شناخت نور محمد اور لال محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں بھائی باغبانہ کے رہائشی تھے۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق دونوں بھائیوں کو پرانی دشمنی پر گولی مار کرقتل کیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
دوسری جانب فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
خضدار میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں دو بھائی ندی میں ڈوب گئے جو پرائمری اسکول کے طالب علم تھے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بھائیوں کو کارک کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں