بلوچستان میں تربت اور کوئٹہ میں دہشگردی کے دو الگ الگ واقعات میں ایف سی کے 3 اہلکار شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ میں دہشتگردوں نے ایف سی کے قافلے پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں لانس نائیک سید حسین شاہ،سپاہی فیصل محمود اور سپاہی نعمان الرحمن شامل ہیں۔
دہشتگردوں نے پاک ایران سرحد پر پٹرولنگ پر مامور اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا۔
تربت میں دہشتگردانہ حملے میں 4 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں