بلوچستان کے ضلع خضدار میں زائرین کی بس حادثہ کا شکار 18 سے زائد زائرین جاں بحق جبکہ 50 کے قریب زخمی ہیں۔
لیویز حکام کے مطابق خضدار میں کرخ کے علاقے بھلوک ایریا میں بس حادثہ کا شکار ہوئی، واقعہ صبح 4 بجے پیش آیا۔ زائرین وڈھ میں تین روزہ مزہبی عرس منانے کے بعد واپس دادو جارہے تھے۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بس حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ٹيچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 10 زخمی سی ایم ایچ اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بس حادثے میں زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں