کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث صوبے میں 25 مئی 2021 سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بلوچستان بھر میں 25 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دئیے گئے۔ اب امتحانات جون کے مہینے میں متوقع ہیں تاہم باقاعدہ تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پرائیویٹ اسکولز 27 اپریل سے عید الفطرتک بند کردیے گئےتھے۔اس کےعلاوہ کوئٹہ میں جامعہ بلوچستان کو 29اپریل سے 18مئی تک بند کیا گیا۔جامعہ بلوچستان کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ تمام امتحانات بھی 15 جون 2021 تک ملتوی کرکے ہاسٹل بند کردیے گئے۔حکم نامہ جامعہ کے تمام کیمپسز اور سرکاری و نجی کالجز پر لاگو ہوگا۔اس کے ساتھ ہاسٹل انتظامیہ کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ طلبا و طالبات سے 30اپریل تک ہاسٹلز خالی کروا لیں۔
متعلقہ خبریں